حیدرآباد۔17۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال نے کہا کہ حکومت کے قیام کے سلسلہ میں اب وہ دہلی کے عوام سے مشورہ
حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت میں حکومت قائم کرنے کے لئے انکی
جماعت سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکے
مکتوب کا بی جے پی نے کوئی
جواب نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انتخابی منشورہ ہر صورت میں عمل
میں لانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جاری صورت حال کے خاتمہ کے
لئے وہ 25لاکھ خطوط جس میں دہلی کے عوام سے حکومت کے قیام پر مشورہ ہوگا
تقسیم کرتے ہوئے رائے حاصل کی جائیگی۔